19 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ دھماکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل لاہور کی اکبری منڈی سے خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کوئٹہ سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر لاہور میں کارروائی کی اور ایک شخص داد محمد کو گرفتار کر لیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد اکبری منڈی کی دکان وارث کیمیکل سے ایک ایک کلو کی مقدار میں خریدا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے داد محمد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دریں اثناء سیکورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے بلوچستان صوبے میں سانحہ کیرانی میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ایف سی کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت سات افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سانحہ کیرانی کا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہے۔ پاکستان کے سیکوریٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی کےعلاقے کلئی بادینی میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

........

/169